• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمیر، ہزاروں مسلمانوں کا احتجاج، گستاخ پجاری کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جے پور (اے پی پی) بھارتی ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چستیؒ کی درگاہ کے باہر ہزاروں مسلمانوں نے ہندو انتہا پسند سوامی کے گستاخانہ بیان اور ہندو توا تنظیموں کی طرف سے درگاہ کوشیو مندر قرار دینے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ درگاہ کی مرکزی تنظیم انجمن کے صدر غلام کبریا نے اس موقع پر کہا کہ بھارت بہت سے اولیاءاور علماءکی سرزمین ہے، کچھ فرقہ پرست لوگ غلط بیانات دیکر کو یہاں کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہی۔ انجمن کے سیکرٹری سید سرور چستی نے کہاکہ اشتعال انگیز بیان دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی فوری ضرورت ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید