• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں طویل صدر راج 15 اکتوبر کو ختم ہو جائے گا

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں طویل صدر راج 15اکتوبر کو ختم ہو جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کابینہ کی منظوری سے صدر راج کے خاتمے کی سفارش صدر دروپدی مرمو سے کریں گے ۔ صدر دروپدی مرمو صدر راج کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کریں گی جس کے نتیجے میںمقبوضہ کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور عمر عبداللہ کے وزیر اعلی کا حلف اٹھانے کی راہ ہموار ہوگی ۔ تفصیل کے مطابق صدر 31 اکتوبر 2019کو جاری کردہ اس اعلان کو منسوخ کر دیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید