ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہریوں پر تشدد کرنے والے چار ٹریفک وارڈنز کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ۔گزشتہ روز قبل ٹریفک وارڈنز محمد عمران ، محمد یاسین ،محمد عامر اور قیصر اقبال نے ہیلمنٹ نہ پہننے کے معاملہ پر موٹرسائیکل سوار شہریوں سے بدتمیزی کی گئی تھی جس وڈیو بنانے پر وارڈنز نے شہریوں کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے چاروں وارڈنز کو معطل کردیا۔