ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس کراچی کے مزدرور دشمن رویہ کے خلاف اور مطالبات کے حق میں ریلوے ورکرز یونین اور پاکستان ریل مزدور محاذ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ صدر طفیل بادوزئی ,سید سلیم چشتی, اجمل نے کہا کہ 88 ارب منافع کا شور مچانے والے اعلیٰ حکام کی جانب سے ریل مزدوروں کی تنخواہ اور پینشن وقت ادا نہ کرنا انتظامیہ کی نااھلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مزدور محاذ کے رہنماوں کی ریلوے کے دفاتر اور ورکشاپس و دیگر جگہوں میں داخلہ پر پابندی کی بھر پور مزمت کرتے ھیں اور یہ انسانی حقوق اور لیبر لاز کے خلاف ہے اس فیصلہ کو فورا واپس لیا جائے۔