• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرپ پر آنیوالی بس کو شکرپڑیاں میں حادثہ، طالبعلم جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سیالکوٹ سے ٹرپ پر اسلام آباد آئی سکول بس شکرپڑیاں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کےبس پر کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان کاکہنا تھاکہ سٹوڈنٹس کی سیالکوٹ واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے افسران سکول اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد سے مزید