• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی بعض سڑکیں 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کئے گئےٹریفک پلان کے مطابق کچھ سڑکیں پیر 14اکتوبر سے بدھ 16 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہیں گی۔جو سڑکیں ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہیں گی ان میںاسلام آباد ایکسپریس وے، کورال چوک پرانے ائیرپورٹ سے فیض آباد ، زیرو پوائنٹ اور فیصل چوک / خیبر پلازہ تک،سری نگر ہائی وے آبپارہ چوک ، سرینا ہوٹل ، ملپور تک،راول ڈیم چوک راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل تکجب کہمتبادل راستے کے طور پرراول ڈیم چوک سے گارڈن ایونیو/ چاند تارہ روڈ اور سیونتھ ایونیو کھلا رہے گا۔مری/ بارہ کہو آنے جانے والے کورنگ روڈ ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک ، چاند تارہ روڈ استعمال کریں گے۔اسلام آباد سے راول پنڈی/ مری روڈ آنے جانے والے نائنتھ ایونیو اور سٹیڈیم/ ڈبل روڈ استعمال کریں گے ۔
اسلام آباد سے مزید