راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)احاطہ مٹھو خان اور اس سے ملحقہ علاقہ میں اولڈ سپیئرپارٹس اور دیگردکانیں پانچ روزکے لئے بند کروادی گئیں۔ اسلام آبادمیں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں سکیورٹی کے پیش نظر تھانہ کینٹ کے علاقہ احاطہ مٹھو خان ،ریلوے روڈ اور ملحقہ علاقوں میں اولڈ سپئیر پارٹس ،کباڑ،اور دیگر دکانوں کو 17اکتوبر تک بند کروادیاگیا۔اس سلسلے میں تھانہ کینٹ کی جانب سے دکان داروں سے باقاعدہ شورٹی بانڈز لئے گئے ہیں کہ وہ ان دنوں میں اپنے کاروبار بند رکھیں گے ۔