• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں،شہری 13 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ،21موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں 2موٹرسائیکل سوار وقاص سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور ایک ہزار روپے ،مرغیاں والے چوک میں 2ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد سلیم سے12ہزار روپے اور موبائل اور اس کےساتھی کاشف کامران سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈھوک نجومیں 3موٹرسائیکل سواراحتشام حسین سے26ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اللہ یار سے63ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک بنارس میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہری سے 15ہزار روپے ،2موبائل اور ہیلمٹ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ بوستان روڈ پرجنید کی دکان سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر25ہزار روپے ،سگریٹ اور نسوار،تھانہ دھمیال کے علاقہ چک جلال دین میں 2نامعلوم ملزمان گلفام کاموٹرسائیکل زبردستی چھین کر فرار ہوگئے ،ٹینکو پلازہ میں عمران کے آفس سے لیپ ٹاپ ،موبائل ،یوایس بی وغیرہ ، اڈیالہ روڈ پر مارکی میں شادی کی تقریب کے دوران مبین کے 2موبائل ،کائنات اڈے میں انسہ جاوید کاموبائل ،15ہزار روپے اور شناختی کارڈ چوری کرلیاگیا۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ شہزاد کالونی کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ کوہسار اور دوسری واردات تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ میں ہوئی ،جب کہ رابری کی وارداتیں تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ نیلور کے علاقوں میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید