• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسند ڈیوٹی لگوانے کیلئے جیل حوالات گارڈ ملازمین سے پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) من پسند ڈیوٹی لگوانے کے لئےاڈیالہ جیل حوالات گارد ملازمین سے پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی ، سنٹرل جیل اڈیالہ کے اسیروں کو پیشی کیلئے عدالتوں میں بحفاظت لے جانا اور واپس لانا راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے جس کیلئے وہاں حوالات گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق حوالات گارڈکے تقریباً سواسوکے قریب ملازمین اڈیالہ جیل سےروزانہ کم وبیش پانچ سو کے قریب اسیروں کو مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے لیکر جاتے ہیں ان میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ، راولپنڈی ضلع کچہری، مری، ٹیکسلا، کوٹلی ستیاں، گوجر خان، کلر سیداں، کہوٹہ کی تحصیل کچہریوں کی عدالتیں شامل ہیں، حوالات گاردکے بعض ملازمین نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جنگ کوبتایاکہ فی ملازم پانچ سو سے ایک ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر انہیں دینے پڑتے ہیں بصور ت دیگر انہیں تنگ کیاجاتاہے۔
اسلام آباد سے مزید