اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 62 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک رکشہ ، 16 موٹر سائیکل ، 28 موبائل فونز، ایک بکری اور 2 بکرے اُڑا لئے گئے ، 11 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار چھین لی گئی ، وفاقی دارالحکومت پولیس نے صرف چھ مقدمات پر ہی اکتفا کیا سٹریٹ کرائم کی دو وارداتوں اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کیے گئے ،راولپنڈی پولیس نے چوری و نقب زنی کے 26 دمات درج کیے ہیں۔