راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )حیدر روڈ پر کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے پردھاوابول دیاگیا،4ملازمین پتھراؤ اور تشدد سے زخمی ہوگئے ،تھانہ کینٹ کوابوذر ضیاء بھٹی بلڈنگ انسپکٹر وارڈ نمبر 3کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے بتایاکہ حیدر روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے پہنچے غیر قانونی دکان کو منہدم کیا تواسی اثنا میں سفیان ،حمزہ ،امان اللہ ،اذان اور فضل الرحمان ہمراہ چند خواتین نے کینٹ بورڈ سٹاف پر دھاوابول دیا، آہنی راڈ کے وار اور پتھراؤ سےملازمین سلمان ،یاسر بھٹی ،نعیم جاوید ،تیمور زخمی ہوگئے۔