راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اندھے قتل میں ملوث ملزم کو 48 گھنٹوں میں سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا، اس امر کاانکشاف ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ریسکیو15میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ مقتول شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد خان کوگرفتار کرلیاگیاہے ،ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سربراہی میں ایس پی او سی یو سلیمان ظفر ڈی ایس پی آر ڈی یو سلیمان شاہ ،ایس ایچ او آئی نائین کمال خان اور دیگر پولیس افسران کی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،مذکورہ ٹیموں نے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے قاتل کو قلیل وقت میں ٹریس کر لیا، ڈی آئی جی نے کہاکہ ملزم واجد خان، ایف 10 میں تین سال سے سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم واجد مقتول عبد الرؤف کا تین سال سے خانساماں بھی تھا۔