اسلام آباد( نیو زرپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد (شعبہ جے آئی یوتھ) 18 جنوری بروز اتوار مارگلہ ٹاؤن، اسلام آباد میں "مینا بازار" کا انعقاد کرے گی۔اس ایونٹ کا مقصد نوجوان خواتین کو اپنی تخلیقی اور کاروباری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔اس تقریب کی چیف گیسٹ ناظمہ حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس ہوں گی، جبکہ گیسٹ آف آنر امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ہوں گے۔مینا بازار میں کیلی گرافی، پینٹنگ، ڈرائنگ، اسٹینڈ اپ کامیڈی، مہندی آرٹ، ریلز، فوٹوگرافی، تقریر اور پوسٹر میکنگ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد (شعبہ جے آئی یوتھ) کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔