• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق نوٹیفیکیشن جمہوری اقدار کی صریح نفی ہے،نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن جمہوری اقدار کی صریح نفی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کو جان بوجھ کر ملتوی کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک ایڈ عامر نواز و دیگر موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید