• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نےمختلف کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 27 لیٹر اور 23 بوتل شراب برآمد کرلی ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 10 لیٹراور 12 بوتل شراب برآمدکی، کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 6 لیٹر شراب برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 بوتل شراب برآمدکی، جب کہ صادق آباد پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے ایک لیٹر اور ایک بوتل شراب برآمد کر کےملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ادھر2 منشیات سپلائرز سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے اس سے ایک کلو 750 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 640 گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھر2 منشیات سپلائرز سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے اس سے ایک کلو 750 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 640 گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید