• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت متاثرین اسلام آباد کے مسائل کے حل کیلئے طاقت استعمال نہ کرے،نیئر بخاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حکومت متاثرین اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، یہی وقت کا تقاضا ہے، حالات خراب نہ کئے جائیں۔ طاقت کے استعمال کی بجائے بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری نے تھرڈ ایوینو نزد ملپور میں متاثرین اسلام آباد کے ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملپور ، نور پور شاہاں ، سیدپور ، لکھوال ، موچی موہڑہ تیلی موہری شاہدرہ اور مضافات سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی جو سی ڈی اے کی طرف سے جبری بے دخلی اور متاثرین کے لئے ماڈل ویلج کے قیام میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ جلسہ میزبان راجہ عنایت الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔تنویر عباسی چئیرمن عوام دوست گروپ نور پور شاہاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں نور پور شاہاں ماڈل ویلج پر عملدرآمد کرے، چیئرمین سول سوسائٹی پاکستان جمیل عباسی ،آغا محمد علی، سبط حیدر بخاری ،راجہ ہارون الرشید، راجہ شیراز کیانی سابق چیئرمین سید پور ، عنایت الرحمن نے کہا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی اراضی دھونس دھاندلی سے خالی نہیں کریں ،جلسہ سے جمشید مغل ، ملک واصف عباس ایڈووکیٹ ، چوہدری جہانگیر ، زبیر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر شریف استوری ، راجہ عبد الحمید وسیم بخاری،راشد چوہان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید