• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ روات کو کاشف نے بتایاکہ میرے والدحق نوازاپنی گاڑی میں ڈاوری روڈ پر جارہے تھے کہ میرا تایا زاد بھائی ندیم اختر ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا،ندیم اختر نے یک دم پسٹل نکال کرمیرے والد کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جو فائر گاڑی کے دروازے اور باڈی پر لگے اور کچھ فائر میرے والد کوناک ،کان کے ساتھ اورکندھے پر لگے ،میرے والد شدید زخمی ہوگئے اور انہی زخموں کے باعث جاں بحق ہوگئے ، تھانہ روات کے علاقہ فیز 7میں 26سالہ شاہ میر پیشانی پر فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،وہ اپنی کار میں مردہ پایاگیاپولیس کاکہنا ہے کہ منگیتر سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کی ، ہفتہ کی رات اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ،ادھر جی ٹی روڈ پر ہائی کورٹ کے نزدیک کار کی ٹکر لگنے سے55سالہ راہ گیر ظہیر جاں بحق ہوگیا ،ریسکیو 1122 کے مطابق اس کے سر پر شدید چوٹ لگی جوکہ جان لیواثابت ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید