اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں، شہر بھر میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو فعال کر دیا گیا، شہر کے اندر مختلف شاہراہوں پر بھی بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کا آغاز ، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے دن رات ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے، شہر بھر میں 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔