اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیلور کے علاقے میں ایک دوشیزہ کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار کر خود کشی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی مگر پولیس نے بروقت ہسپتال پہنچ کر دوشیزہ کی نعش قبضہ میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم کرایا اور تھانہ کے ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں دوشیزہ کے والد اظہر محمود کے خلاف بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ، غیرت کے نام پر قتل کی اطلاع پر ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد شبیر لیڈی پولیس کے ہمراہ "ایچ بی ایس" ہسپتال پہنچا۔