• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا ’سندھی‘ ہمشکل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک
فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک سندھی ہمشکل سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’سندھی ویرات‘ کے نام سے موجود ایک صارف کی مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ غیر معمولی مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

اس صارف کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے غیر معمولی مشابہت ہونے کی وجہ سے’سندھی ویرات‘ کہا جانے لگا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں بھی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک ہمشکل موجود تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

ان وائرل تصاویر میں ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا جبکہ اس شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی کیپ پہنی ہوئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید