کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ہفتے کی شب ملتان میں اظہر محمود نے بابر اعظم کو اعتماد میں لیا اور طویل نشست میں بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتادیا گیا تھا ۔
ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود دستبردار ہوئے ہیں۔
انہوں نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا۔ملتان اسٹیڈیم میں اتوار کی صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کی شام وضاحت کی کہ بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے اور تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔
پی سی بی کا ماننا ہے کہ حسیب اللہ، مہران، کامران غلام، محمد علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع سے فائدہ اٹھانے اور بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔