کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نےچوتھا گولڈ میڈل بھی جیت لیا،انہوں نےایکویپڈ کلاس میں340 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس سے قبل نوح بٹ نے کلاسک کلاس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا تھا ۔