• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھگھر پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھگھر پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،تفصیلات کے مطابقاسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود گھگھر پھاٹک اکبر کلمتی گوٹھ کے قریب سے75سالہ بصری محمد ولد سونا خان کی لاش ملی جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا، دریں اثنا سعید آباد تھانہ کی حددوبلدیہ ٹائو ن سیکٹر 4B گلزار مدینہ مسجد کے قریب 65سالہ محمد جاوید ولد وبدلامجید کی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی کی ہلاکت طبی موت کی وجہ سے ہوئی ہے،چاکیوڑہ تھانہ کی حدود لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ شمبو گلی بلوچ بلڈنگ کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے 40سالہ شمیم ولد محمد امین کی کئی روز پرانی لاش ملی ، گلستان جوہر بلاک 8 گل چوک کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی لاش ملی تاہم اس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید