• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموسِ رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس، لاٹھی چارج کسی صورت برداشت نہیں، قاسم فخری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ن مرکزی رکنِ شوری امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن شہید ہوگیا، کئی کارکنان زخمی ہیں اور کچھ کی حالت تشویشناک ہےہمارے سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ناموسِ رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ،ہماری انتظامیہ سے بات چیت ہوتی رہی ہے اور ہم پُرامن تھےہمیں اتنظامیہ نے یہ باور کروایا تھا کہ گستاخ کے حامیوں کو کسی صورت مارچ یا جلسہ نہیں کرنے دینگے ، گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائےجس اہلکار نے ہمارے کارکن کو شہید کیا ہے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید