• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر الٰہی بخش کی سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، جے یو آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام رابطہ کے تحت جامعہ رحمانیہ کشمیر روڈ میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی نے کہا ہے کہ پیرالہیٰ بخش سومرو کے انتقال سے ملک ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا، حافط احمد علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مرحوم کی دینی، سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،انہوں سے ہمیشہ سیاست میں شائستگی اور انتہا ئ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر ہمیشہ ملک اور قوم کی بھرپور نمائندگی کی اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھا ،انکے والد حاجی مولا بخش سومرو نے پاکستان میں اسلامی آئین اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ،اس موقع پر مرحوم کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، اجتماع میں مفتی حماد اللہ مدنی،مفتی عابد دانش قادری رانا صابر، عظیم احمد ایڈوکیٹ، اسامہ احمد ایڈوکیٹ ،قاری معاویتہ القاسمی ،قاری صدیق شکری ،مفتی عابد، مفتی عبد السلام شامزئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، دریں اثنا  پیر عبد المنان انور نقشبندی کی سربراہی میں وفد تعزیت کیلئے شکار پور روانہ ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید