• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تحت پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں پولیس دربار کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ذیر انتظام پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےبحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ایم ڈی این پی ایف صابر حسین کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا قیام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر اسکیم کے دیر سے متعارف کرانے پر میں معذرت خواہ ہوں تاہم این پی ایف کا مقصد صرف اور صرف پولیس کی فلاح کرنا ہے جس میں صحت، تعلیم طبی سہولیات و دیگر قابل ذکر ہیں ،انہوں نے بتایا کہ پولیس ملازمین کو قسطوں پر بلاسود الیکٹرک موٹر بائیک فراہمی کا آئیڈیا آئی جی سندھ کا ہے اور اس اسکیم کا افتتاح بھی آئی جی سندھ ہی کرینگے،ایم ڈی این ایف پی عرفان زمان خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پولیس ہاؤسنگ سوسائٹی میں این پی ایف کا اپنا اسپتال،آئی بی ایم یونیورسٹی اور ٹی سی ایف اسکول بھی ہوگا،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مقصد انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کو مراعات فراہم کرنا ہے، این ایف پی کو پولیس ہر ممکن تعاون فراہم کریگی،آئی جی سندھ غلام نبی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ پولیس کے لیئے فلاحی اقدامات پر میں صابر حسین اور انکی ٹیم کا مشکور ہوں ،میری خواہش ہے کہ ہر پولیس جوان کا اپنا گھر ہو،انہوں نے کہا کہ فوج کی طرز پر ہم بھی سندھ پولیس کے ملازمین کو بلاسود موٹر سائیکلیں دیں گے،تقریب کے اختتام پر سندھ پولیس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈز، تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید