• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبہ کی منظوری کو مسترد کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی کے چولستان کینال منصوبہ کی منظوری دینے والے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، اس فیصلے کے خلاف سندھ نے وفاق کے آگے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس سلسلے میں وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے شدید اعتراضات اور معاملہ سی سی آئی میں ہونے کے باوجود وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھیج دیا ہے، جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کو رد کرتی ہے اور سخت احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہیں، یہ فیصلہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے،اس سے سندھ کی زمین بنجر ہوجائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید