• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی میں قیمتیں مقرر کرنے کیلئے نیلامی کا نظام بہتر بنایا جائے، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیلامی کا نظام بہتر بنایا اور نیلامی قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے، جس سے مارکیٹ کمیٹی کے مسائل حل ہو گے اور شہریوں کو مناسب قیمت پر سبزی و پھلوں کی فراہمی کے سلسلے میں حکومتی کوششیں کام یاب بنا نے میں مدد ملے گی۔ وہ ہفتے کو یہاں ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کررہے تھے۔اس موقع پر سبزی منڈی میں متعین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ خان، اسسسٹنٹ کمشنر رابعہ سید، انور علی پنہور، بیورو آف سپلائی کے افسران، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین علی زمان جوکھیو اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔ کمشنر نےمارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کا جائزہ لیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے نیلامی نظام کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، جب کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ وقت میں سبزی منڈی میں نیلامی میں حصہ لینے کے لئے بیو پاریوں کو پابند کیا جائے گا اور جو نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے مارکیٹ کمیٹی ان کے خلاف قانونی اور ضروری کارروائی کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی میں ایک اسسٹنٹ کمشنر خصوصی طور پر نیلامی نظام کی نگرانی کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید