کراچی (آئی این پی ) ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے شہر قائد کے باسی پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔شہر قائدمیں 20؍ کلو آٹے کا تھیلا 2200روپے کا ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد میں 1700روپے کا دستیاب ہے ۔ ادارہ شماریات نے ملک میں آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہو کر 2200 روپے میں مل رہا ہے۔