• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ہی وہ روشن راستہ جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ اورٹیکنو فاسٹ کے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طلبہ و طالبات کو اپنا ہنر پیش کرنے کے لیے مواقع فراہم کیے، جماعت اسلامی تعلیمی پروجیکٹس کے حوالے سے آپ کے ساتھ ہے،یہی ویژن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٰنے پیش کیا تھا، پاکستان میں بسنے والے نوجوانوں کی تعداد باقی ممالک سے زیادہ ہے، یوتھ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے الخدمت بنوقابل کے تحت فری آئی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے دوسرے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی،ماہر نیورولوجیسٹ و نائب امیر کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، پیما پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ، پیما کراچی کے صدر عبد اللہ متقی،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک الخدمت کراچی ڈاکٹر ثاقب انصاری،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگرنے بھی خطاب کیا، منعم ظفر خان نے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے ہوئے مختلف شاندار پروجیکٹس پر مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی،منعم ظفر خان نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک منظم اور سب سے بڑا ٹیکنیکل فیسٹیول منعقد کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے ،جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ اس کام میں شانہ بشانہ کھڑی ہے، ٹیکنوفیسٹ میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جاب فیئر، اور مختلف صنعتی شعبہ جات سے متعلق اسٹالز شامل ہیں، 30 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں ایونٹ کے دوران انٹرویوز اور طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں،فیسٹیول کے دوران 50 سے زائد مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سائبر سیکورٹی، روبو وارز، اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے شامل ہیں، نمائش کے دوران ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے،ٹیکنوفیسٹ میں طلبہ و طالبات نے 100 ایسے اسٹالز لگائے ہیں جن پر وہ اپنے بنائے ہوئے پروجیکٹس کی نمائش کررہے ہیں اور سب سے اچھے پروجیکٹ کو ʼʼInnovation of the Year ʼʼ کا نقد انعام 10 لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید