• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، زخمی سمیت 4 گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نےگرفتار بھتہ خوروں سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر گروہ کے سرغنہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹارگیٹڈ کارروائی کی تھی،ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گینگ کا سرغنہ محمد شاہ نواز عرف سلیم مکینک ہلاک ہوگیا،ہلاک ملزم کے 5 کارندے بمعہ خاتون کے گذشتہ روزاقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے تھے ،ہلاک ملزم عادی جرائم پیشہ ور اور نہایت سنگدل ملزم تھا جو قبل از بھی 3قتل سمیت ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے،علاوہ ازیں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے گھوڑا چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو نے والے ملزم رحمت علی عرف مولائی کو گرفتار کرکے غیر قانونی پسٹل اور نقد رقم برآمد کرلی ،تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان راہگیر سے واردات کررہے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز اور چھینا ہوا پرس برآمد ہوا، گرفتار ملزمان میں عبداللہ ولد یوسف اور سمیع ولد سردار شامل ہیں، دریں اثنا شاہ لطیف پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق دوران اسنیپ چیکینگ مین نیشنل ہائی وے متین کمپلیکس سے محمد حسین اور وقار احمد کو گرفتار کرکے 100 سے زائد گٹکے کے پیکٹ اور 6 کلو سے زائد گٹکا ماوا اور سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید