• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا، رواداری مارچ کے شرکاء پر قائم بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں، زین شاہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پُرامن احتجاج کرنے والے رواداری مارچ کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی سفاکی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ رواداری مارچ کے شرکاء پر قائم بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ، اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو مکمل طور پر پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، جئے سندھ محاز کے چیرمین ریاض چانڈیو اور قوم پرست رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کے گھروں پر چھاپے، چادر و چار دیواری کی پامالی اور ان کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کے بجائے ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، عوام کو اظہار کی آزادی سے روکنا غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون پر امن جمہوری احتجاج پر طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا،پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید