• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن ماریٹ میں گھی کی قیمتوں میں 10 سے 50 روپے تک اضافہ

لاہور(نمائندہ جنگ)اوپن ماریٹ میں گھی کی قیمتوں میں 10سے 50روپے تک اضافہ ہو گیا، درجہ سوم کا گھی 50روپے اضافے سے440روپے فی کلو ،درجہ دوم گھی 20روپے اضافے سے470 روپے جبکہ درجہ اول کا گھی 10روپے اضافے سے515 روپے فی کلو ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ گھی ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گھی کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے ہو سکتا ہے ، گھی ملوں کی طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید