لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA)کی گورننگ باڈی کے 99ویں اجلاس میں 34ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ زیر التواء ہاؤسنگ سکیموں کے فیصلے کیے جائیں، اپنا گھر پورٹل پر5لاکھ 44ہزار لوگ رجسٹرڈہیں، وزیراعلیٰ نے پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا۔ اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر5لاکھ 44ہزار لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، دولاکھ80ہزار درخواستیں موصول ہوئی، ڈرافٹ ایپلیکیشن 76ہزار سے زائد ہیں۔