بوکا چیکا، امریکا (اے ایف پی) اسپیس ایکس نے اسٹارشپ راکٹ بوسٹر کو کامیابی سے ʼپکڑ لیا ،اسٹار شپ راکٹ کی پانچویں آزمائشی پرواز، راکٹ کا ’’سپر ہیوی‘‘ بوسٹر لانچ ٹاور کے بازوؤں پر واپس آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس نے اتوار کو اپنے اسٹار شپ میگاراکٹ کے پہلے مرحلے کے بوسٹر کو ایک آزمائشی پرواز کے بعددوبارہ لانچ پیڈ پر کامیابی سے اتارلیا۔ ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے لائیو اسٹریم کے مطابق ’’سپر ہیوی بوسٹر‘‘ نے چند منٹ پہلے ہی بغیر عملے کے اسٹار شپ راکٹ سے منسلک ہو کر اڑان بھری تھی پھر ٹیکساس میں اسی پیڈ پر واپسی کی تھی، جہاں بہت بڑی مکینیکل ’’چاپ اسٹکس‘‘ کا ایک جوڑا لانچ ٹاور سے آہستہ آہستہ اترنے والے بوسٹر کو روکنے کے لیے پہنچ گیا۔