اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر لطیف کھوسہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے تقریب میں اپنے قریبی دوستوں اور احباب کے ساتھ ڈانس کیا۔