کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی طبی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، رپورٹ میں ان کی صحت کو بہترین اور صدارت کے منصب کے لئے انہیں فٹ قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے بعد اب ڈیموکریٹک امیدوار اس بنیاد پر اپنے حریف اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی صحت کی رپورٹ شائع کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گی۔ رپورٹ کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس کے معالج جوشوا سیمنز نے رپورٹ میں کہا کہ ان کی صحت بدستور بہترین ہے، وہ صدارت کے فرائض کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے درکار جسمانی اور ذہنی صلاحیت کی حامل ہیں۔