ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی میں شنگھائی انٹرنیشنل اسٹڈیز یونیورسٹی کے اشتراک سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا کے تجزیہ میں اختراعات با ر ےپہلا ہائبرڈ آن لائن دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی سیشن میں خطاب کرتے ہو ئے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے زبان کی تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلیجنٹس اور ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے کردار پر زور دیا، شعبہ انگریزی کے چیئرپرسن ڈاکٹر عدنان طاہر نے سیشن کی بریفنگ دی،سمپوزیم میں مختلف مقررین نے شرکت کی ۔