ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں بچیوں کا عالمی دن منایا گیا ، سیمینار،پوسٹرسازی کے مقابلوں کا انعقاد، واک کی گئی ،مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے مقصد عام آدمی کو بچیوں کو با اختیار بنانے کی اہمیت اور ان کو درپیش مسائل کے تدارک کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے، بعد ازں وائس چانسلر نے مختلف سٹالز اور کیمپس کا دورہ کیا ،ا س موقع پرچیئرپرسن ڈاکٹر کنول رحمان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید، چیئرپرسنز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں۔