ملتان(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ الیکشن 2025 کی انتخابی مہم کے حوالے سے ملتان کے وکلا رانا آصف سعید ،بدر رضا گیلانی اور ندیم احمد تارڑ نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر گروپ لیڈر احسن بھون امیدوار برائے صدارت میاں محمد روف عطا نائب صدر( سندھ) محمد ندیم قریشی سیکرٹری ملک زاہد اسلم اعوان اور دیگر عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلا برادری کی ترقی خوشحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں۔