• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کی میزبانی معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی،عون علی سید

پشاور(وقائع نگار) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا ریجن کے نائب صدر عون علی سید نے کہا ہے کہ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جو کہ معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اورعلاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔ ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ پاکستان خطے میں تجارت اور امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔
پشاور سے مزید