• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھروں کے لاروا کی موجودگی کے حوالے سے فیکٹریوں اور ٹائر شاپس کا معائنہ

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام، آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینٹمالوجسٹ عافیہ زیب خان، ملیریا سپروائزر مفتی صلاح الدین اور دیگر ٹیم ممبران نے آؤٹ ڈور سرویلنس کا دورہ کیا۔ اس کا مقصد مچھروں کے لاروا کی موجودگی کے لیے بلاک فیکٹریوں اور ٹائر شاپس کا معائنہ کرنا اور افزائش کے ممکنہ مقامات کا اندازہ لگانا تھا۔بلاک فیکٹریوں کے معائنہ میں پانی جمع ہونے والے علاقوں، پانی کے ٹینکوں، آلات، اور ذخیرہ کرنے والے کنٹینرز کا جائزہ لیا گیا۔
پشاور سے مزید