پشاور(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے دلہ زاک روڈ پر یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ کرنے والی جعلی یوریا فیکٹری کو سیل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ زراعت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دلہ زاک روڈ پر یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ کرنے والی جعلی یوریا فیکٹری کو سیل کر دیا۔ کارروائی صوبائی حکومت کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) پشاور نے کی. ڈی سی پشاور کے مطابق فیکٹری میں جعلی یوریا کو معروف برانڈز (سونا یوریا، اینگرو، فوجی فرٹیلائزر) کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری کو سیل کرکے تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق فیکٹری کا مالک محکمہ زراعت کا لائسنس یافتہ ڈیلر ہے۔فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔