• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ملازمین کی تنخواہیں جلد ریلیز کردی جائیں گی،قیصر باچہ

پشاور( وقائع نگار )مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہا ہےکہ میونسپل ملازمین نے جس اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے سخت وقت میں ہما ر ی آواز پر لبیک کہا ملازمین کے حقوق پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ملازمین کی تنخواہیں جلد ریلیز کردی جائیگی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین تنخواہوں اور پنشن کیلئے سراپا احتجاج تھے جس پر گذشتہ روز اعلی حکام کی درخواست پر احتجاج ختم کیاگیا او ر کیپٹل میٹروپولیٹن میں معمول کے مطابق کام جاری ہے جس پر تما م ملازمین کا شکریہ اداکرتاہوں کہ جنہوں نے اپنی حقو ق کی خاطر آواز اٹھائی۔
پشاور سے مزید