پشاور( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ پشاور کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں عوام کوآگاہی دی جائے گی کہ وہ منتخب مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکیں۔ کوڑا کرکٹ مقرر کردہ جگہوں اور کوڑے دانوں میں ڈالیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔