• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ ابراہیم کمال

پشاور(جنگ نیوز) وومن آرٹسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سرپرست اعلیٰ نوشابہ بی بی،چیئرپرسن سعیدہ خان،صباء خان،مراد اعوان،مطیع اللہ،ہارون خان،شکیل احمد و دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز پی ٹی وی پشاور مرکز کے نئے جنرل منیجر ابراہیم کمال سے ملاقات کی انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے ساتھ فنکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ابراہیم کمال نے کہا کہ پشاور ٹی وی کے دروازے تمام فنکاروں کے لئے کھلے ہیں ۔ فنکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
پشاور سے مزید