• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنا نا روا عمل ہے، بی این پی

کوئٹہ (پ ر) بی این پی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ میں پانچ گھنٹے سے زائد تک روکنے، ان کا پاسپورٹ قبضہ میں لینے، انہیں ملک سے باہرجانے سے روکنے اور راستے میں چوروں کی طرح ان سے موبائل اور دیگر دستاویزات چھیننے اور رپورٹ درج نا کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ جیسی مقبول عوامی شخصیت کو ہراساں کرنے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کا ناروا عمل اس ملک کے چہرے پر بدنما داغ ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہے، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ مظلوم و محکوم بلوچوں کی توانا آواز بن چکی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ حکومت ماہرنگ بلوچ کو باہر جانے سے نہیں روک رہی بلکہ بلوچوں کی آواز کو باہر کی دنیا تک پہنچنے سے روک رہی ہے طاقت کا یہ غلط استعمال پچھلے آٹھ دہائیوں سے بلوچوں کے ساتھ جاری ہے اب یہی ناروا عمل پشتونوں کے ساتھ بھی شروع کیا گیا ہے پچھلے دنوں بنوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جرگہ پر حملہ کرکے ان کے کارکنوں کا قتل عام کیا گیا اور پی ٹی ایم پر پابندی لگائی گئی ہے جو قابل مذمت اور اس ملک کے چہرے پر ایک اور بدنما داغ ہے۔
پشاور سے مزید