• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندؤؤں پر مبنی دستاویزی فلم ’’ہنگلاج کی دیوی‘‘ کی نمائش

پشاور(جنگ نیوز) کراچی کے مقامی سینما میں گزشتہ روز راوا ڈاکومنٹری فلمز کی دستاویزی فلم ’’ہنگلاج کی دیوی‘‘ نمائش کیلئے پیش کی گئی جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہنگول نیشنل پارک کے نزدیک واقع سناتن دھرم کی مقدس عبادت گاہ شری ماتا ہنگلاج مندر پر مبنی ہے ۔ راوا ڈاکیومنٹری فلمز نے ہمیشہ پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ وہ اس سے قبل جھور ، ڈانسنگ گرل ، روشن خان ، ذہنی امراض ، فلائٹ 544 اور اقبال مسیح جیسے موضوعات پر دستاویزی فلمیں بناچکا ہے جس میں پاکستان کا عام آدمی خود کو جوڑ سکتا ہے ۔نمائش میں سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہندوؤںنے بھی شرکت کی جن میں سندھ کے ایم پی ایز انیل رتنانی ، مہیش کمار ہسیجا سمیت گیان ورشا کے سی ای او ہری موہن سولنکی شامل تھے۔
پشاور سے مزید