• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کی بڑی وجہ خاندانوں میں شادیوں کی بلند شرح ہے

پشاور(جنگ نیوز) تھیلی سیمیا خون ایسا موروثی مرض ہے جو خون کے سرخ خلیوں کے لحمیات تک آکسیجن کی فراہمی کو روکتا ہے جس کے باعث جسم میں گردش کرنے والے خون میں سرخ خلئے نہیں بنتے، ان خیالات کا اظہار فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے تھیلی سیمیا سے آگاہی اور اس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم سمیت خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فخر زمان نے کہا کہ پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ آگاہی کی کمی ‘علاج میں تاخیراور خاندان میں متواتر شادیوں کی بلند شرح ہے،
پشاور سے مزید