• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس دستر خوان پروگرام ٗ,تین سو مزدوروں کو کھانا فراہم کیاگیا

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم کی زیر نگرانی ʼاحساس دسترخوان مہم جاری ہے۔ جس کا مقصد پشاور کے مختلف ہوٹلز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے تعاون سے رزق کی باہمی تقسیم، ہمدردی اور باہمی اشتراک کے نظرییکو فروغ دینا ہے۔ مہم میں سپین جماعت اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے تین سو سے زائد مزدوروں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور راؤ ہاشم عظیم ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد داؤد سلیمی بھی موجود تھے جنہوں نے مستحق افراد کے ساتھ ایک دسترخوان پر کھانا کھایا۔
پشاور سے مزید